14 مئی، 2017، 12:56 PM

شمالی کوریا کا نیا بلیسٹک میزائل تجربہ

شمالی کوریا کا نیا بلیسٹک میزائل تجربہ

جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے مغربی ساحل کے قریب ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے شمال مغربی شہر کے قریب بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا جو بحر جاپان میں جا کر گرا۔ شمالی کوریا نے بلیسٹک میزائل ‘نامعلوم پروجیکٹائل’ کسونگ سے داغا تاہم اس نے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ جنوبی کوریا اور جاپان نے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خیال میں روس بھی اس میزائل تجربے سے ناراض ہوا ہو گا کیونکہ یہ میزائل روسی سرزمین کے قریب ہی گرا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق میزائل تجربے کی پاداش میں شمالی کوریا کے خلاف پابندیوں میں مزید سختی کی جائے گی۔ جنوبی کوریا کے نئے صدر مون جے اُن نے شمالی کوریا کے بلیسٹک میزائل تجربے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اپنی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ جنوبی کوریا کے صدارتی ترجمان کے مطابق صدر مون جے اُن شمالی کوریا کے ساتھ بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں لیکن یہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک شمالی کوریا اپنے رویے میں بتدیلی نہ لائے۔

News ID 1872471

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha